ایشیا کبڈی کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ میں جاری ایشیا کبڈی کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 23 کے مقابلے میں 56 پوائنٹس سے شکست دے کر مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی۔
بھارت نے افغانستان کو 20 کے مقابلے میں 48 پوائنٹس سے شکست دی۔ ایران نے نیپال کو ہرا کر 14 کے مقابلے میں 31 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کر کے پہلی فتح حاصل کی۔
- Advertisement -
اس سے قبل پاکستان نے ایران کو 22 کے مقابلے میں 47 پوائنٹس سے شکست دی تھی۔