اشتہار

شیخوپورہ: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 8 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ: لاہور کے نواحی علاقے شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 8 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کاروائی، شیخوپورہ میں 7 دہشت گرد ہلاک

تھانہ بھکی کی حدود میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔ مقابلے میں پولیس کی فائرنگ سے 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس دوران 4 دہشت گرد فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد شیخو پورہ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ان کے قبضہ سے اسلحہ، بارود، اور 3 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں