پن ژیانگ : اس سال کے آغاز میں پن ژیانگ کے صوبے ہنان میں 31 انگلیوں والے بچے کی پیدائش کا واقعہ سامنے آیا تھا. بچے کے ایک ہاتھ میں دو ہتیلیاں تھیں تاہم دونوں باتھوں میں انگوٹھا نہیں تھا.
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سرجری میں اضافی انگلیوں کو نکالا جائے گا، بچے کے آپریشن کے لئے بڑی رقم کی ضرورت ہے، ہانگ کے والدین آپریشن کے لئے پیسے جمع کر نے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ان کا بچہ عام بچوں کی طرح زندگی گزار سکے.
ہانگ کے والد کا کہنا ہے کہ سرجری پر دو لاکھ چینی یوآن کی لاگت آئے گی، رقم کو جمع کرنے کے لئے وہ بھرپور کوشش کررہے ہیں.
ہانگ کی ماں بھی اسی طرح کی بیماری میں مبتلا ہے اور ان کی بھی پانچ سے ذیادہ انگلیاں ہیں.
ہانگ کی پیدائش کے بعد اس کے والدین حیران ہوئے تھے کہ جو بیماری اس کی ماں کو تھی اسی طرح کی بیماری ان کے بیٹے کو بھی ہے.
ڈاکٹروں کے مطابق ہانگ کا علاج ممکن ہے لیکن اس کے لئے بچے کی حالت کا بہتر ہونا ضروری ہے اور بچے کا آپریشن چھوٹی عمر میں ہی کیا جاسکتا ہے.
والدین نے بچے کے آپریشن کے لئے انٹرنیٹ کا سہارا لیا ہے جس سے اب تک ان کو چالیس ہزار یوآن عطیات کی رقم موصول ہوئی ہے.