سکھر: وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف آج سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سکھر ملتان موٹروے سیکشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کے درجہ حرارت کو قابو کرنے کے لئے وزیراعظم پاکستان آج اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کےہوم گراونڈ پر سیاسی اننگزکھیلنے جارہے ہیں۔
اندرون سندھ میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کو دیکھتے ہوئے حکومتی جماعت کی جانب سے شرکا ء کے لئے دو ہزار کرسیوں پر مبنی وی آئی پی ’’ اے سی پنڈال ” بنایا گیا ہے۔
پنڈال میں دوہزار کرسیاں اور دوسو کے وی کا ٹرانسفارمر اور ’’ بارہ اے سی ‘‘ جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لئے 12 بڑے جرنیٹر جلسہ گاہ پہنچا دیے گئے ہیں۔
سیکورٹی خدشات کے سبب وزیر اعظم سکھر ائیر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کارپٹر جلسہ گاہ پہنچیں گے، خصوصی جلسے کے لئے سند ھ کے پانچ اضلاع سےتین ہزار سے حفاظتی ڈیوٹی پر مامور کردیے گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے آئی جی سندھ کے ساتھ مل کر جلسے کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کی آمد پر ان کے ناراض کارکنان نے سکھر پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگا دیا ہے۔