اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بیشترعلاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ آج رات کشمیر اور اُس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش  ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلستان کے بعض مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ کے علاقے پٹن میں 14ملی میٹر، گلگت بلتستان کے علاقے بگروٹ میں 08، چلاس، بونجی میں 06 اور استور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز کے ملک میں سب سے زیادہ گرمی  تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی، جیکب آباد، سبی، مٹھی میں 40، میرپورخاص، کوٹ ادو، روہری، حیدر آباد، سکھر، دالبندین، چھور،نورپورتھل  میں درجہ حرات 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں