اشتہار

نئی دہلی: اپوزیشن رہنما سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری و رہائی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو حکومت مخالف مظاہرے کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں تینوں رہنماؤں کو چھوڑ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج کانگریس نے ’جمہوریت بچاؤ‘ تحریک کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کی کال دی تھی۔

کانگریس رہنماؤں نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت پر تنقید کی۔ سونیا گاندھی کا کہنا تھا کہ اتر کھنڈ کے جنگلات میں آگ لگی لیکن وہاں کانگریس کی حکومت ہونے کے باعث مودی حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے اتر کھنڈ اور ارونا چل پردیش میں کانگریس کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ اب ان کی نظر کانگریس کی دوسری حکومتوں پر ہے۔

جلسہ کے بعد کانگریس رہنماؤں نے لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ پارلیمنٹ کی جانب مارچ شروع کیا جس پر پولیس نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں