جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

یوروپا لیگ: لیور پول نے فائنل میں جگہ بنالی

اشتہار

حیرت انگیز

لیور پول نے ولارل کو باآسانی 0-3 سے شکست دیتے ہوئے یوروپا لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

لیور پول میں کھیلے جانے والے میچ میں ولارل کی ٹیم بری طرح ناکام ہوگئی۔ کھیل کا آغاز ہوا تو ساتویں منٹ میں ولارل کے کھلاڑی کے اون گول نے ٹیم کو جھٹکا دے دیا۔

لیور پول کو میچ کے پہلے ہاف میں مکمل کنٹرول حاصل تھا۔ دوسرے ہاف میں بھی لیور پول کے کھلاڑی چھائے رہے۔ تریسٹھویں منٹ میں اسٹوریج نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔

دو گولز کے خسارے میں جانے کے بعد مہمان ٹیم مشکل میں آگئی۔ ڈیفینڈرز بے بس ہوگئے۔ اکیاسویں منٹ میں لیور پول نے میچ کا تیسرا گول کیا اور میچ 0-3 سے جیت لیا۔

لیگ کا فائنل 18 مئی کو لیور پول اور سیویلا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں