جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مکی آرتھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مکی آرتھر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ بنانے کا اعلان کر دیاگیا.

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے ۔ مکی آرتھر رواں ماہ کے آخر سے قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

وقار یونس نے گذشتہ ماہ ٹی ٹوئنٹی2016 ایونٹ کے بعد ہیڈکوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا.

- Advertisement -

پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہیڈکوچ کی تقرری کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو سفارشات پیش کرنے کے لئے ایک پینل بنایا گیاتھا جس میں وسیم اکرم،رمیزراجہ اور فیصل مرزا شامل تھے.

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناتھا کہ پی سی بی چئیرمین شہریار خان نے بورڈ ممبرز سے تفصیلی مشاورت کے بعد مکی آرتھر سے رابطہ کیا جس پر مکی آرتھر کی جانب سے ہیڈ کوچ کو عہدے کی پیشکش کو قبول کر لیا گیا.

پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مکی آرتھر کے معاہدے کوحتمی شکل دی جارہی ہے اور مکی آرتھر مئی کے آخرمیں پی سی بی کو جوائن کرلیں گے.

mickey-1

مکی آرتھر نے جنوبی افریقہ ٹیم کی جانب سے بطور بلے بار 110 فرسٹ کلاس میچ کھیلے، 2005 سے 2010 کے دوران جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کوچ رہے۔

انہوں نے پاکستان سپرلیگ 2016 میں کراچی گنگز کی کوچنگ کی اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے 2011 سے 2013 تک آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچنگ کے فرائض بھی انجام دیئے.

مکی آرتھر جو اس ماہ 48 سال کے ہو جائیں گے انہوں نے بطور کامیاب کوچ کے 2005 سے 2010 تک جنوبی افریقہ کی کوچنگ کی۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی 0-4 سے شکست کے بعد انگلینڈ میں چمپئینزٹرافی میں ٹیم کی خراب کارکردگی پر مکی آرتھر کو 2013 میں ایشز سیریز سے دو ہفتے پہلے عہدے سے برطرف کر کے ان کی جگہ ڈیرن لیہمن کو کوچ مقرر کیا گیا تھا.

انہوں نے اپنی برطرفی کیخلاف آسٹریلوی کرکٹ بورڈ پر مقدمہ درج کرادیا تھا جس میں کرکٹ بورڈ پر 40 لاکھ ڈالر کا حرجانہ شامل تھا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں