پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

کے پی کے اسمبلی کا اجلاس : چوہوں کا ذکر، اراکین کی گرما گرمی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں آج بھی چوہوں کا چرچا رہا۔ صوبائی وزیر شاہ فرمان نے پشاور میں چوہوں کی عمر بھی بتادی ان کا کہنا تھا کہ چوہے آٹھ سال پرانے لگتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے سے ایوان مچھلی بازار بن گیا۔

صوبائی وزیر نے خیبر پختونخواہ میں چوہوں کی موجودگی کا ذمے دار گزشتہ حکومت کو ٹھہرا دیا، پشاورمیں چوہوں کی بھرمار کامسئلہ اے این پی کے رہنما سردار حسین بابک نے اٹھایاتھا۔ بابک کا کہنا تھا کہ پشاورسےچوہے آخرکب ختم ہوں گے؟

- Advertisement -

سردارحسین بابک نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت چوہوں کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اورچوہے طاقت ور ہو گئے ہیں  جس پر صوبائی وزیر شاہ فرمان بھی میدان میں آگئے۔

شاہ فرمان نے کہا کہ چوہے آج کے نہیں آٹھ سال پرانے لگتے ہیں ۔سابقہ حکومت وقت پر ٹھکانے لگادیتی تو یہ مسائل نہ ہوتے، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سردار حسین بابک نے ایوان کی کارروائی سے قابل اعتراض الفاظ کو حذف کرنے کی درخواست کی ۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کو اسمبلی ہی رہنے دیا جائے ،اس کو پی ٹی آئی کا جلسہ نہ بنا یا جائے۔ اس کے بعد دونوں جانب سے تیز وتند جملوں کا تبادلہ کیا گیا اور ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔

بعد ازاں کے پی کے اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں