کراچی: رینجرزہیڈ کوارٹرمیں ہونے والے ایک اجلاس میں کراچی آپریشن کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام سیکٹر کمانڈرز اورونگ کمانڈرز نے شرکت کی.اجلاس میں کراچی آپریشن کاباریک بینی سے جائزہ لیاگیا۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیاگیا۔اجلاس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ قانون اورانصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئےدہشت گردوں کا بلاامتیازتعاقب جاری رہےگا۔
رینجرز قیادت نے اعادہ کیا کہ دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا اور کراچی کےامن کو برقراررکھنے کے لیے اپنی پوری صلاحیتیں بروئےکارلائیں گے۔
یاد رہے حال ہی میں متحدہ قومی مومنٹ اپنے کارکن کی زیرِحراست ہلاکت پر کراچی میں یوم سوگ منایاتھا اوراپنے کارکنان کی ماورائےعدالت قتل پرعالمی قوتوں کوخطوط بھی لکھ رہی ہے۔
جسے ملک کے کئی حلقے کراچی آپریشن پر اثراندازہونے کی کوشش کہہ رہے ہیں۔