ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پانامہ لیکس : خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کل طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں کی کل ایک اور بیٹھک ہوگی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔

جلاس میں کمیشن کے ٹی او آرز اور حکومتی ردعمل پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس پر حکومت اور اپوزیشن میں جمود تاحال برقرار ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم احتساب سے فرار اختیار کر رہے ہیں، جس کا بھی پاناما لیکس میں نام آئے اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں قرضے معاف کرانے والے بھی اتنے ہی بڑے مجرم ہیں۔

احتساب کے عمل سے سب کو گزرنا ہوگا لیکن مجرموں کی کیٹگری بنائیں گے کہ کس کا احتساب پہلے اور کس کا بعد میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شروع سے کہہ رہے ہیں کہ جمہوریت کا حسن ڈائیلاگ ہے اور ہم حکومت سے بات چیت کیلئے ہر وقت تیار ہیں نواز شریف اپنے حلقے سے بھاگنا چاہتے ہیں تو ان کی اپنی مرضی ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ سولو فلائٹ نہیں تمام اپوزیشن جماعتوں کوساتھ لےکرچلنا چاہتےہیں۔

وزیراعظم ہونے کےناطے نوازشریف کا احتساب پہلے ہونا چاہئے، حکومت اپوزیشن کے مرتب کئے گئے ٹی او آرز پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں