ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

شیخ رشید نے پانامہ پیپرز پر قومی اسمبلی میں تحریکِ التواء جمع کرادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکنِ قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے پانامہ پیپرز پرقومی اسمبلی میں بحث کرانے کے لیے آج تحریک التواء جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور راولپنڈی سے منتخب رکنِ قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے پانامہ پیپرز میں وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے بچوں کا نام آنے پر آج اسمبلی میں بحث کرانے کے لیے تحریکِ التواء اسمبلی سیکریٹیریٹ میں جمع کرادی ہے۔

تحریک التواء میں اسپیکر اسمبلی سے استدعا کی گئی ہے کہ پانامہ پیپرز کا معاملہ حساس اور اہم نوعیت کا ہے، جس پربین الاقوامی طور پر پاکستان کو سبکی اٹھانی پڑ رہی ہے،اس لیے اسمبلی کی معمول کی کاروائی کو معطل کر کے پانامہ پیپرز پر بحث کروائی جائے۔

دوسری طرف پانامہ پیپرز پر موثر حکمتِ عملی اپنانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے جس میں اپوزیشن رہنماؤں سمیت قانونی ماہرین بھی شرکت کریں گے جن سے پانامہ پیپرز پر قانونی مشاورت کی جائے گی۔


پاناما لیکس کے مزید انکشافات منظرعام پر


یاد رہے آج پانامہ پیپرز کی دوسری فہرست بھی جاری کردی گئی ہے جس میں تحریک انصاف کے فنانسر،سابق ایڈمرل مظفر حسین کے بیٹے سمیت مشہور تاجر اور آصف علی زرداری و قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے دوست عرفان اقبال اورسیٹھ عابد کے ناموں کا انکشاف ہوا ہے، فہرست میں معروف فلمساز شرمین عیبد چنائے کی والدہ کا نام بھی شامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں