پشاور: عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نےاپوزیشن، نیب، الیکشن کمیشن سب کوقابو کرلیا،استعفے کے بجائے ملک کے دورے شروع کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سوچا کہ جب تک میں پہنچوں گا پنڈال خالی ہوجائے گا، آپ پاکستانی ہیں اورآپ اس ملک کامستقبل ہیں، نوجوانوں گولی کیاآپ کوکوئی بھی چیزڈرا نہیں سکتی۔
عمران خان نے اکرم درانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اکرم درانی نے کہا تھا بنی گالا کی اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا، بنی گالا تو دور کی بات پرسوں بنوں آرہا ہوں دیکھنا میں کیا کرتا ہوں، اکرم درانی کہتے ہیں کہ وہ کے پی کے حکومت گراسکتے ہیں،کیا لوگوں کو پیسے دے کر حکومت گرائیں گے،
ہمیں ایسےلوگ نہیں چاہتےجن کی قیمت لگ جائے،اکرم درانی کواسلام کےنام پرسیاست کرتےہوئےشرم آنی چاہئے۔
عمران خان نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا مولانا صاحب بار بار کہتے ہیں کہ میں یہودیوں کا ایجنٹ ہوں مولانا صاحب آپ کے ہوتے ہوئے یہودیوں کے ایجنٹ کی ضرورت نہیں،جو سازش مولانا کرتے ہیں یہودی کی ضرورت نہیں، مولاناصاحب ماضی میں آصف زرداری سےملے،اب نوازشریف کےساتھ ہیں،مولانافضل الرحمان پرویزمشرف کےدور میں بھی حکومت میں تھے،کوئی یہودی ہمارے ملک کاسربراہ بن گیاتومولاناان کےبھی وزیربن جائیں گے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں ملائیشیا کی ترقی کی مثال دیتے ہوئے کہا مہاتیر محمد نے ملایشیا کو عظیم ملک بنایا، مہاتیر محمد نے کہا کہ لیڈر کو ایماندار ہونا چاہیے کیونکہ جب لیڈر کرپٹ ہو تو پورا ملک تباہ ہو جاتا ہے، جب لیڈر خود چور ہو تو نیب کو کیسے آزاد ہونے دے گا ورنہ خود پکڑا جائے گا۔ خیبرپختونخوا کی نیب نے وزیر کو پکڑا کبھی ایسا پہلے نہیں ہوا تھا، نواز شریف اگر بے قصور ہیں تو خیبرپختونخوا کی طرح احتساب کا قانون لیکر آئیں، خیبرپختونخوا پولیس نے سورن سنگھ کے قاتلوں کو 24 گھنٹے میں پکڑ لیا، زیادہ دیر نہیں پنجاب پولیس بھی ٹھیک کر کے دکھاؤں گا، میاں صاحب نے کرپشن بچانے کیلئے پورے ملک کا نظام تباہ کر دیا۔