اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

گلوکارہ حمیرا ارشد نے خاوند سے خلع کی درخواست واپس لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گلوکارہ حمیرا ارشد نے خاوند سے خلع کی درخواست واپس لے لی،کلوکارہ کے وکیل کے مطابق ان کی شوہر کے ساتھ صلح ہوگئی ہے.

تفصیلات کے مطابق لاہور کی فیملی عدالت کی جج جویریہ ملک نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، حمیراارشد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی مؤکلہ کی خاوند سے صلح ہوچکی ہے اور وہ دعوے کی پیروی نہیں کرناچاہتی ہیں.

گذشتہ روزگلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے خاوند احمد بٹ کیخلاف خلع کی درخواست دائر کی تھی، فیملی عدالت نے معروف گلوکارہ حمیرہ ارشد کی جانب سے خلع کے لئے دائر درخواست پر گلوکارہ کے خاوند احمد بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا.

یاد رہے بارہ سال قبل 2004 میں حمیرہ ارشد کے مقبول گیت گل سن ڈھولنا کی ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران ان کی ملاقات احمد بٹ سے ہوئی جودوستی، محبت اور پھر شادی میں بدل گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں