جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

آج کا جلسہ میرے لیے مبارک ثابت ہوا، یوسف رضا گیلانی

اشتہار

حیرت انگیز

باغ/ آزاد کشمیر: پیپلز پارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج کا جلسہ ان کے لیے مبارک ثابت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کا جلسہ آج باغ آزاد کشمیر میں منعقد ہوا۔ جلسے سے قبل سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خبر آئی تو انتخابی جلسہ جشن میں بدل گیا۔ کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائی تقسیم کی۔

مزید پڑھیں: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا بیٹا افغانستان سے بازیاب

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میں جب ہیلی کاپٹر میں بیٹھا تھا تب مجھے بیٹے کی بازیابی کی خبر ملی۔ لیکن میں نے سوچا پہلے یہاں آ کر آپ لوگوں سے ملوں اس کے بعد اپنے بیٹے سے ملوں۔ آپ لوگوں کی دعاؤں سے میرے بیٹے کی بازیابی ممکن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کی قیادت کو اس عظیم الشان جلسہ کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ہم آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وژن کا نام ہے، جستجو کا نام ہے۔ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا لیکن ان کی سوچ کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے دعاؤں پر پورے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں