جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شدید بارشوں سے چھ افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: ملک کے شمال مغربی علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے سبب ہونے والے حادثات میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بارشوں کے سبب ہونے والی اموات خیبر پختونخواہ اور خیبر ایجنسی میں ہوئی ہیں۔

خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈٰ کوتل میں ایک کار بارشوں کے سبب سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے جن میں شوہر، بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔ بد قسمت گاڑی میں سوار دو خوش قسمت افراد کو بچالیا گیا

- Advertisement -

دوسری جانب چارسدہ میں موسلادھار بارشوں سے مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ان کی بیٹی جاں بحق ہوگئیں جبکہ چار دیگر افراد واقعے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔

سانحے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے شمالی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں