منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پشاور کے حلقہ پی کے 8 میں ضمنی الیکشن

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: مسلم لیگ ن کے رکنِ اسمبلی کی وفات کے باعث خالی ہونے والے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے 8 پر آج ضمنی الیکشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے 8 پر ضمنی الیکشن جاری ہے، یہ نشست مسلم لیگ ن کے امیدوار ارباب اکبر حیات کے دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہونے پر خالی ہوئی تھی.ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن، تحریک ِ انصاف، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے امیدواروں  سمیت 15 امیدوار پنجہ آزمائی کر رہے ہیں،

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ میں رجسٹرد ووٹرز کی کُل تعداد 1لاکھ 36 ہزار 508 ہے،جن کے لیے حلقہ میں 98 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں،پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، حلقے میں عام تعطیل ہونے کے باعث ٹرن اوور زیادہ ہونے کی امید کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

پولنگ کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، 98 پولنگ اسٹیشنز میں 39 پولنگ استٰشنز کو حساس ترین جبکہ 48 کو حساس قرار دیا گیا ہے، اس موقع پر کسی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے 5 ہزار 400 پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ انتخابی عمل میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر ڈیوٹی انجام دیں گے۔

گو کہ جاری ضمنی الیکشن کے لیے ن لیگ اور تحریک ِ انصاف نے بڑے بڑے جلسے کر کے انتخابی دنگل میں دھاک بٹھا دی ہے، اور انہی امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ بھی متوقع ہے تاہم پی پی پی اور جمعیت علامئے اسلام کے امیدوار بھی جیت کے لیے پرُ امید نظر آتے ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں