جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ہمیشہ اسمارٹ رہنے کے راز

اشتہار

حیرت انگیز

بعض لوگوں کو دیکھ کر آپ حیران رہ جاتے ہیں کہ یہ کبھی موٹے کیوں نہیں ہوتے، چاہے وہ کچھ بھی کھالیں۔ ان کی روٹین چاہے کیسی ہی کیوں نہ ہو ان کا سراپا ایک سا ہی رہتا ہے۔ جبکہ آپ لاکھ احتیاط کے باوجود موٹے ہوجاتے ہیں۔

آیئے ان رازوں سے واقفیت حاصل کریں جو کچھ لوگوں کو کبھی موٹا نہیں ہونے دیتے۔

:ناشتہ

- Advertisement -

s1
بے شمار تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ناشتہ موٹاپے سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پروٹین سے بھرپور ناشتہ آپ کے جسم میں شوگر لیول کو نارمل رکھتا ہے یوں آپ موٹے نہیں ہوتے۔

جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے انہیں دوپہر کے کھانے سے پہلے بھوک لگنا شروع ہوجاتی ہے نتیجتاً وہ غیر صحتمندانہ چیزیں کھا کر موٹے ہونے لگتے ہیں۔

:ورزش

exercise
ہمیشہ اسمارٹ رہنے والے افراد ہفتے میں 4 یا 5 بار ورزش کرتے ہیں۔ اگر آپ بھی موٹاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو آج ہی سے ورزش شروع کردیں۔

:اپنے وزن کا دھیان رکھیں

s3
اسمارٹ لوگ اپنے وزن کا دھیان رکھتے ہیں۔ جیسے ہی انہیں لگے کہ ان کا وزن بڑھ رہا وہ فوراً غیر صحتمندانہ عادات ترک کردیتے ہیں۔

:کھانے کو محدود کریں

s5
اسمارٹ لوگ اپنے کھانے کو محدود کردیتے ہیں۔ وہ آفس میں بلا وجہ چائے کافی سے پرہیز کرتے ہیں اور عموماً گھر کا کھانا کھاتے ہیں۔

تو یقیناً آپ بھی ایسے ہی لوگوں میں شامل ہونے جارہے ہیں جو کبھی موٹے نہیں ہوتے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں