پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

لاہور : نوجوان موٹر سائیکل سوار ون ویلنگ کرتے ہوئے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گجر پورہ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ون ویلنگ کرتے ہوئے جاں بحق ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق گجر پورہ تھانے کی حدود میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کا ٹرک کھڑا تھا۔جس سے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ون ویلنگ کرتا ہوا ٹکراگیا۔

حادثے کے بعد ریسکو نے نوجوان کو شدید زخمی حالت میں کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کیا۔ جہاں نوجوان زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا.

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ حا دثے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے پاس سے نہ ہی کوئی شناختی کوائف ملے ہیں اور نہ ہی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ درج ہے۔ جس کی وجہ سے اب تک شناحت نہیں ہو سکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں