منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کراچی : قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کاروائی،جعلی انٹیلی جنس آفسر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گلشن اقبال بلاک فور میں قانون نافذ کرنے والے ادارےکی کاروائی، خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے ملزم کو محافظ سمیت گرفتار کرلیاگیا.

تفصیلات کے مطابق رات گئےگلشن اقبال بلاک فور کے ایک بنگلے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کاروائی، خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے ملزم کو محافظ سمیت گرفتار کر لیاگیا.

خان عاصم میرخود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرتا تھا،ملزم پاکستان پیس موومنٹ کے نام سے چلائی جانیوالی ایک جعلی تنظیم کا کو چیئر مین بھی ہے.ملزم اپنےساتھ پولیس اور رینجرز کی جعلی وردیوں میں سیکیورٹی گارڈ لے کر گھومتا تھا.

ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد بھی برآمد ہوا اور اُسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں