بیجنگ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی وزیرِ اعظم سے ملاقات کی اور کہا کہ پاک فوج سی پیک منصوبے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے پرتیارہے۔
چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی افواج میں تعاون سے پا ک چین دوستی مزید گہری ہورہی ہے۔
آرمی چیف نے توقع ظاہرکی کہ پاک چین تعاون کومزید فروغ ملے گا اورراہداری منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔
چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا پاکستان اورچین کے سیاسی،عسکری اورمعاشی تعلقات طویل مدتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کے عملی تعاون کا مظہر ہے،علاقائی امن اورباہمی خوشحالی کے لئے پاکستان سے تعاون کررہے ہیں۔سی پیک منصوبہ خطے کی ترقی اوراستحکام کا باعث بننے گا۔
واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف گزشتہ روز دو روزہ سرکاری دورےپربیجنگ پہنچےتو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
آرمی چیف چین پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
چین کے آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی اپنے ہم منصب سے ملاقات میں باہمی فوجی تعاون اور تربیتی امور سمیت دفاعی ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے امور بھی زیر غور آئے تھی۔
اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات میں انہیں نئے چینی آرمی ہیڈ کوارٹرز کی کمانڈ سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی تھی۔