اشتہار

پشاور میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 1پولیس اہلکار، 14 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دو دھماکوں میں 1 پولیس اہلکار شہید جبکہ  14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے متھرا میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے، پہلے بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس اہلکار ، اہل ِ علاقہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود تھیں کہ یک دم دوسرا دھماکہ بھی ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد افرادزخمی ہوگئے ہیں۔ کل 14 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے اور سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

- Advertisement -

زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ پہلے دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو پہلے ہی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائےوقوعہ کی سرچنگ شروع کردی ہے جبکہ پشاور کے دیگر علاقوں سے بھی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ رہی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد کی تلاش کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں