کاکول: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کھلاڑیوں کو جسمانی طور پر فٹ بنانے کے لئے مشقوں میں تیزی آگئی۔
فوجی ٹریننگ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا کچا چٹھا کھل کر سامنے آگیا، پلئیرز کا بڑھتا وزن سست کھلاڑیوں کی چستی میں آڑے آگیا، کوئی پش آپس میں ناکام، کوئی دوڑ میں فیل ہوگیا، شٹل رن اور ہل ٹریننگ میں کئی کھلاڑیوں کی ہمت جواب دی گئی، سینئیر بھی جونئیرز کے لئے مثال نہ بن سکے۔
دورہ انگلینڈ سے قبل کھلاڑیوں کی مشقوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شام کے سیشنز میں فٹبال اور والی بال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ان فٹ کرکٹرز کو فٹ کرنے کے لئے آرمی کے انسٹرکٹز نے بھی کمر کس لی ہے، کیمپ جس طرح آگے بڑھتا جائے گاکھلاڑیوں کی ٹریننگ اور بھی سخت ہوتی جائے گی۔