جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مصری ایئر لائن کا لاپتہ طیارہ ممکنہ طور پر سمندر میں گر کر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: مصری حکام کے مطابق لاپتہ ہونے والا طیارہ ممکنہ طور پر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ مصری ایئر لائن کا طیارہ ایئر بس اے 320 طیارہ پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصری ایئر لائن کا کہنا ہے کہ پرواز نمبر 804 کا رابطہ دوران پرواز ریڈار سے منقطع ہوگیا۔ طیارے میں عملے کے 10 ارکان سمیت 69 افراد سوار ہیں۔

An informed source at EGYPTAIR reported that EGYPTAIR Flight No MS 804 has lost communication with radar tracking system at 02:45 (CLT)

- Advertisement -

ایئر لائن کے مطابق طیارہ مصری وقت کے مطابق رات 2 بجکر 45 منٹ پر مصر کی حدود میں 10 میل داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوا۔ مصری ایئر لائن کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق جس وقت طیارہ لاپتہ ہوا، وہ 37 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔

مصری ایوی ایشن حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ ممکنہ طور پر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

گذشتہ ماہ بھی مصری ایئر لائن ہی کے ایک طیارے کو ایک اغوا کار نے ہائی جیک کرنے کے بعد اسے قبرص میں اتار لیا تھا۔

اس سے قبل گذشتہ برس ملائیشیا کا بھی ایک طیارہ دوران پرواز لاپتہ ہوچکا ہے۔ تلاش کرنے والوں نے مختلف مقامات پر جہاز کے ملبے کے ٹکڑے ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں