اشتہار

ارجنٹینا میں 5 کروڑ سال قدیم پرندے کی باقیات دریافت

اشتہار

حیرت انگیز

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک دیو قامت پرندے کی باقیات دریافت کی ہیں جو 5 کروڑ سال قدیم ہے۔ اس پرندے کے پر اب تک کی معلوم تاریخ کے سب سے بڑے پر قرار دیے جارہے ہیں۔

ارجنٹینا کے نیچرل ہسٹری میوزیم کے ماہر رکازیات کا کہنا ہے کہ 3 سال قبل سب سے پہلے ارجنٹینا کے ایک جزیرے میں اس پرندے کی ہڈیاں دریافت ہوئیں تھی۔

پیلاگورنتھڈ نامی یہ پرندہ معدوم شدہ سمندری پرندے کی نسل سے تعلق رکھتا ہے جو قد و قامت میں بہت بڑا تھا۔ اس پرندے کی ایک خصوصیت اس کے ’نقلی دانت‘ ہیں، یعنی اس کی ہڈیاں دانتوں کی شکل میں اس کے منہ میں پائی جاتی ہے۔

- Advertisement -

پروجیکٹ پر کام کرنے والی محقق کیرولینا ایسکوٹا کا کہنا ہے کہ اس کے پروں کا حجم 21 فٹ ہے۔ ان کے مطابق دریافت ہونے والی باقیات ظاہر کرتی ہیں کہ یہ اس نسل کا سب سے بڑا پرندہ ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کے پر اسے طویل فاصلوں تک اڑنے کے لیے مددگار ثابت ہوتے ہوں گے۔ آج سے 5 کروڑ سال پہلے سمندروں کا گرم درجہ حرارت انہیں کثرت سے غذا فراہم کرنے میں معاون ہوتا ہوگا۔

البتہ یہ پرندہ وزن میں بہت ہلکا تھا۔ اس کا وزن اوسطاً 66 سے 77 پونڈز ہوتا تھا۔ سائنسدانوں کے مطابق اتنے بڑےحجم کا اتنا سا وزن حیرت انگیز بات ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں