ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: کوئٹہ کی احتساب عدالت میں سابق سیکریٹری خزانہ مشاق رئیسانی کو پیش کیا گیا۔ نیب نے مشتاق رئیسانی کے مزید ریمانڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کرپشن کیس میں ملوث کوئٹہ کے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو 14 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت مشتاق رئیسانی کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے مؤکل کو سانس کی تکلیف ہے۔

نیب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق سیکریٹری کو تمام ادویات مہیا کی جارہی ہیں جبکہ نیب کا ڈاکٹر ان کی مسلسل دیکھ بھال کر رہا ہے۔

نیب کی درخواست پر عدالت نے مشتاق رئیسانی کا مزید 14 روز کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو 2 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: نیب نے سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی کو گرفتار کرلیا

سابق سیکریٹری خزانہ کی معلومات کی بنیاد پر گرفتاریوں اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عدالت نے میونسپل کمیٹی خالق آباد کے اکاؤنٹنٹ کا بھی 14 روزہ ریمانڈ دیا ہے۔ اقبال کو گزشتہ روز جبکہ مشتاق رئیسانی کو 6 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں