ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پیمرا نے رمضان کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا، تشدد، جنسی زیادتی کے مناظرنشر کرنے پرپابندی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے ماہ ِ رمضان کے تقدس کو ملحوظ ِ خاطر رکھتے ہوئے ری ان ایکٹمنٹ شوز میں تشدد ، خودکشی کے طریقے اور جنسی زیادتی کے واقعات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران رمضان المبارک کے احترام میں ضابطہ اخلاق جاری کیا۔

پیمرا کے چیئرمین کےمطابق تمام ٹی وی چینلز کورمضان المبارک کا احترام کرنا ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والے ایکشن لیا جائے گا۔

ان کہنا تھا کہ تمام ری ان ایکٹمنٹ شوز، چھاپور پر مبنی پروگرام، رمضان المبارک کی پہلی تاریخ سے بند رہیں گے۔ ڈراموں میں بھی جنسی زیادتی اور خودکشی کے واقعات دکھانے پر پابندی ہوگی۔

ابصار عالم کے مطابق جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جنسی زیادتی کا شکار بننے والوں کے انٹرویو بھی نشر نہیں کیےجائیں گے۔

چیئرمین پیمرا کے مطابق تحقیقاتی جرنلزم پر پابندی نہیں ہے تاین اس کے لیے ضابطہ اخلاق جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

پیمرا کے مطابق ٹی وی چینلز کورمضان کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لیے کافی ٹائم دیا گیا ہے، لہذا ممنوعہ مواد کسی بھی صورت نشر نہیں کیا جانا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں