جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 900 ارب روپے منظور کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ کی مد میں 900 ارب سے زائد رقم مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ آرمی ہیڈکوارٹر کی جانب سے دفاعی بجٹ کی مد میں آئندہ مالی سال کے فنڈ کے لیے بجٹ مختص کرنے کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

 گزشتہ سال وفاقی حکومت کی جانب سے دفاعی بجٹ کی مد میں 788  ارب روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ کی مد میں 900 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی جائیگی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.1 فیصد سے زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان نیوی اور پاکستان ائیرفورس کے بجٹ میں بھی 10 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اس بجٹ میں ملک بھر میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے اخراجات کو شامل نہیں کیا گیا اس کے اخراجات وفاقی حکومت خود برداشت کرے گی۔

پاک فوج نے داخلی سیکورٹی الاؤنس کی مد میں وفاقی حکومت سے 3 ارب روپے کے بقایاجات بھی طلب کرلیے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایاکہ اگلے مالی سال کے لیے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے گولہ بارود کی خریداری کے لیے رقم کی ضرورت ہے، یہ رقم پاکستان آرمی کو ڈالر کی صورت میں کی جائیگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں