ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

باپ کا کردار میری زندگی کا سب سے مشکل کردار ہے، عرفان خان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان کا کہنا ہے انہوں نے اپنے بچوں کو آزادی دی ہےکہ جو وہ چاہے کریں،لیکن اداکار کے مطابق باپ کا کردار اُن کی زندگی کاسب سے مشکل کردار ہے.

تفصیلات کےمطابق عرفان خان کے بیٹے ایان نے ان کے والد کی فلم ‘مداری’ کے ٹریلر لانچ کے لیے میڈیا کو خود خط لکھ کر مدعو کیا،اداکار کا کہنا تھا کہ ان کو اپنے بیٹے پر فخر ہے.

اداکار کا کہنا تھا کہ آج کے دور کے بچے یا تو جسٹن بیبر جیسے پاپ اسٹار بننا چاہتے ہیں یاتو فٹ بالر بننا چاہتے ہیں،بین الاقوامی موسیقی سنتے ہیں،والدین کے لیے بچوں کو سمجھنا اور انہیں کنٹرول کرنا بہت مشکل ہے.

عرفان خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوے بتایا کہ وہ اپنی آنے والی فلم ‘مداری’ میں بھارت کے سیاستدان کا کردار ادا کر رہے ہیں . جودہلی کاوزیراعلی ہے اور کرپشن کے خلاف اپنی آواز اُٹھاتا ہے.

بالی ووڈ کے معروف اداکار کا ایک سوال پر کہنا تھاکہ وہ اپنے بچوں پر کوئی پریشر نہیں ڈال رہے اگر ان کا بیٹا ان کی طرح اداکار بننا چاہتا ہے تو بنے اگروہ کچھ اور کرنا چاہتا ہے تو وہ اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے.

عرفان خان کی فلم ‘مداری’ کو مداحوں کے لیے 10 جون 2016 کو ریلیز کیا جائے گا.

واضح رہے کہ عرفان خان کا شمار اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں ناصرف بالی ووڈ میں اپنی اداکاری سے مداحوں کا پیار ملا بلکے ہالی ووڈ میں بھی انہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں