ملتان : جمیعت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سینٹر حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ ملا اختر منصور دس مہینے قبل ماراجاچکا ہے۔ جبکہ نائن الیون کے بعد پورا ملک میدان جنگ بن چکاہے۔
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینٹر حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ پانامہ پیپزر میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے نام ہیں، سب کا احتساب ہونا چاہئیے۔ پانامہ پیپرز میں جو چور چور چلا رہا ہے وہ خود چور ثابت ہوچکا ہے، ملک میں کوئی بھی پارٹی احتساب کے موڈ میں نہیں ہے، ہر بندہ اپنے اپ کو چھوڑ کر دوسرے کا احتساب چاہتا ہے،
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایف 16 کی فروخت انڈیا کے دباؤ پر روک دی. ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ حامد نے جب کے پی کے میں کرپشن کیخلاف احتساب شروع کیا تو پرویز خٹک نے اپنے اختیارات کا استمال کرتے ہوئے انہیں روک دیا۔
سوالات کے جوابات میں سینیٹر حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ایان علی منی لانڈرنگ کیس کے تفتیشی افسر کو قتل کردیا گیا اس کے کیس ضرور احتساب ہونا چاہئیے۔ ایک سال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔