لاس اینجلس : تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ”دی اینگری برڈز” کا باکس آفس پر راج، ”کیپٹن امریکا سول وار” کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا.
تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم دی اینگری برڈز نےشائقین فلم کے دل موہ لیے،فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی انتالیس ملین ڈالرز زسمیٹ لیے اور فلم باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی ہے.
فلم اینگر ی بڑدز کی کہانی ایسے شرارتی پرندوں کے اردگرد گھومتی ہے،جن کی نٹ کھٹ شرارتیں اور لڑائیاں دیکھنے والوں کو محظوظ کرتے دکھائے دیں گی.
واضح رہے کہ سپرو ہیروز پر منبی فلم ”کیپٹن امریکا سول وار” کا سحربھی شائقین فلم پر تاحال برقرار ہے فلم نے اس ہفتے بھی ریکارڈ بزنس کرکے دوسرے جبکہ ”نیبرز ٹو” تیسرے نمبر پر رہی۔