ممبئی : بالی ووڈ دبنگ خان کی بہن ارپیتا کی اپنے شوہر آئوش کے ہمراہ سابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سُپر اسٹار ”راک” سے نیویارک میں ملاقات،ارپیتا ان دنوں نیویارک میں موجود ہیں.
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی بہن ارپیتا نے سپراسٹار راک سے ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دبنگ خان کی دوست اور ساتھی اداکارہ پرینکا چوپڑا کا شکریہ ادا کیا.
سلمان خان کی بہن ارپیتا ان دنوں نیویارک میں اپنے شوہر کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہی ہیں، جبکہ بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے راک سے ارپیتا کی ملاقات میں مدد کی جس پر انہوں نے ٹویٹر پر پیغام میں اداکارہ کا شکریہ ادا کیا.
It was a pleasure meeting you, you were just too sweet … Thank you @TheRock https://t.co/L6nS3RQnAo — Arpita Khan Sharma (@khanarpita) May 22, 2016
Great mtg you both & congrats on the baby! https://t.co/n5fSHr4GwW
— Dwayne Johnson (@TheRock) May 22, 2016
ارپیتا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ راک کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہیں.
واضح رہے کہ ڈیون جانسن کی آنے والی فلم ”بے واچ” میں بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا جلوہ گرہوں گی،فلم 2017 میں مداحوں کے لیے ریلیز کی جائے گی.