تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

عمران خان کا بیان شرمناک اور توہین آمیز ہے، بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عمران خان کے اسامہ بن لادن کو دہشت گرد نہ کہنے پر اسے شرمناک اور توہین آمیز قراردیا ہے۔

عمران خان نے گزشتہ رات اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں شرکت کی۔ پروگرام کے دوران جب وسیم بادامی نے سوال کیا کہ کیا آپ اسامہ بن لادن کو دہشت گرد سمجھتے ہیں تو عمران خان نے اس پر کوئی جواب دینے سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں: اوباما کی ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کے اس بیان پر کہا کہ ان کا یہ بیان نہایت شرمناک، انسانیت سے گرا ہوا اور توہین آمیز ہے۔ اپنے اس بیان سے انہوں نےان سب کی توہین کی ہے جو دہشت گردی کے خوفناک عفریت کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل پاک افغان سرحدی علاقے نوشکی میں امریکی ڈرون حملے میں ولی محمد نامی شخص مارا گیا جس کے بارے میں گمان ہے کہ وہ طالبان کا امیر ملا اختر منصور ہے۔

مزید پڑھیں: نوشکی حملے میں ہلاک ولی محمد کی لاش بغیر تصدیق ورثا کے حوالے

آج صبح اس کی لاش کو ایک نامعلوم شخص خود کو اس کے بھانجے کے طور پر ظاہر کر کے لے گیا۔ نامعلوم شخص کی جانب سے دیا جانے والا فون نمبر اور پتہ جعلی ہے۔

Comments

- Advertisement -