ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ہمارا مطالبہ احتساب کے لیے با اختیار کمیشن ہے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ پشاور سے راولپنڈی پہنچ گیا جہاں کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ احتساب کے لیے با اختیار کمیشن ہمارا مطالبہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کرپشن کے خلاف ٹرین مارچ پشاور سے راولپنڈی پہنچنے پر کارکنان نے شاندار استقبال کیا۔

سراج الحق نے اسٹیشن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام پر کرپٹ حکمران مسلط ہیں۔ حکومت جواب دے امریکا نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کیوں کی۔ کرپٹ لوگوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل پشاور سے روانگی پر کارکنوں سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ٹرین مارچ کا مقصد حکمرانوں پر دباؤ بڑھانا اور عوام کو منظم کرنا ہے۔ احتساب کے لیے با اختیار کمیشن ہمارا مطالبہ ہے۔

امیرجماعت اسلامی ٹرین مارچ کے دوران 51 مقامات پر استقبالیوں سے خطاب کریں گے۔

ٹرین مارچ کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں