ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ کی اہلیہ امبر ہرڈ نے طلاق کا کیس دائر کردیا۔
جونی ڈیپ نے 15 ماہ قبل ماڈل امبر ہرڈ سے شادی کی تھی۔ طلاق کا کیس امبر ہرڈ کی جانب سے دائر کیا گیا جس میں انہوں نے ناقابل مصالحت اختلافات کو وجہ قرار دیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ جونی ڈیپ ان پر جسمانی تشدد کرتے تھے۔ ان کی کچھ تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں جس میں ان کے چہرے پر زخموں کے نشانات نظر آرہے ہیں۔
کچھ ہفتے قبل ہی امبر ہرڈ پر آسٹریلیا میں غیر قانونی طور پر 2 کتوں کو لے جانے کا الزام عائد کیا گیا تھا جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے معافی مانگی تھی۔ یہ کتے جونی ڈیپ کی ’پائریٹس آف دا کیربیئن‘ سیریز کی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے لے جائے گئے تھے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں دونوں میاں بیوی نے معذرت کرتے ہوئے لوگوں کو آسٹریلوی قوانین کا احترام کرنے کی درخواست کی تھی۔
جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ نے 2011 میں فلم ’رم ڈائری‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔