جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شہدائے ایف سی بلوچستان کے ورثاء میں تقسیم مکانات کی تقریب

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: ایف سی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں شہدائے ایف سی بلوچستان کے ورثا میں مکانات کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مختلف واقعات میں شہید ہونے والے ایف سی کے 26 اہلکاروں کے ورثا میں مکانات کی تقسیم کے حوالے سے تقریب ایف سی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ اور آئی جی ایف سی سمیت اعلیٰ فوجی حکام اور شہید اہلکاروں کے ورثا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف گزشتہ دس سالہ جنگ میں ایف سی کے 675 جوان شہید جبکہ 2000 سے زائد زخمی ہوئے۔ صوبے میں قائم امن شہدائے ایف سی کا مرہون منت ہے۔

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض نے شہید اہلکاروں کے ورثا کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم ہر صورت خاک میں ملا دیے جائیں گے۔

تقریب میں فرنٹیئر کور کے 8 نائب صوبیداروں، 5 حوالدار اور 13 سپاہیوں کے ورثا میں مکانات کی چابیاں تقسیم کی گئیں۔ مذکورہ اہلکاروں کا تعلق بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا۔

ایف سی حکام کے مطابق مکانات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ متاثرہ خاندانوں کی مزید مالی معاونت بھی کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں