کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف سب کو مل کر اقدامات کرنے ہونگے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں سولجر بازار ڈسپنسری کے دورہ کے موقع پر کہی،
تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے متحدہ عرب امارات کے قونصلر کے ہمراہ کراچی کے علاقے سولجر بازارمیں واقع ڈسپنسری کا دورہ کیا۔
Visited a heat relief camp also with #UAE HC who donated water bottles to Khi. We distributed water. GOS set up 600 camps across #Karachi
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) May 27, 2016
اس موقع پر انہوں نےاس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور جلد ہی پاکستان پولیو فری ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔
آصفہ بھٹو نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ پولیو کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر اقدامات کریں، اس موقع پر انہوں نے پولیو مہم کے حوالے سے سندھ حکومت کے سیکیورٹی کے انتظامات کو سراہا اور انسدادِ پولیو مہم پر اطمینان کا اظہار کیا
#Pakistan is getting more international support to eradicate #polio than support from our own federal government! — Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) May 27, 2016
انہوں نے ہیٹ اسٹروک کے حوالے کراچی میں لگائے گئے کیمپس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ سندھ کراچی کے شہریوں کی خدمات کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے گی۔
Accompanied by HC vaccinated children from #Polio today in #Khi. Glad #Sindh had a successful campaign special thanks to Sindh police&SSU
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) May 27, 2016
انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے 600 مقامات پر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے ریلیف کیمپ قائم کیے گیے ہیں۔