جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سیکورٹی کی بہتری کیلئے سی پی او آفس کو کنٹرول روم سے ضم کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہریوں کو بہتر سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سوک سینٹر میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو سی پی او آفس میں پہلے سے قائم شدہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بڑھتے ہوئے جرائم کو قابو کرنے کے لیے اور شہریوں کے لیے سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کنٹرول روم کے زیر نگرانی 1240 سی سی ٹی وی کیمروں کی مانٹیرنگ کمانڈ اینڈ کنٹرول سی پی او آفس کے سپرد کردی گئی ہے۔

اس موقع پر کمانڈنٹ اسپیشل سیکورٹی یونٹ مقصود احمد کا کہنا تھا کہ نئے نظام کے تحت شہر قائد میں لگے تمام کیمروں کی نگرانی سوک سینٹر میں پہلے سے قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول  سینٹر سے کی جارہی ہے تاکہ شہر میں جاری جرائم کی وارداتوں پر قابو پایا جاسکے۔

اس نظام کو متعارف کروانے کا مقصد شہر میں امن و امان کی بحالی اور آپریشن کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا ہے، یہ کیمرے قانون شکن، جرائم پیشہ اور اسٹریٹ کرمنلز کی تلاش اور ان کی گرفتاری کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں لگے کیمروں کے نقائض دور کرنے کی کرنے اور ہائی ریزولیشن کیمروں میں اضافے کے لیے کاوشیں جارہی ہیں اور شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے پرانے کیمروں کی دیکھ بھال اور سی پی او کی جانب سے ان کی تعداد بڑھانے پر غور کیاجارہاہے۔

 

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں