جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ’آئس ایج کولیژن کورس‘ کا نیا ٹریلر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ’آئس ایج کولیژن کورس‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم 22 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اوٹ پٹانگ حرکتوں سے سجی فلم آئس ایج کولیژن کورس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ آئس ایج سیریز کا پانچواں حصہ بچوں بڑوں سبھی کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دے گا۔

فلم میں شرارتی اسکارٹ ایک مشن پر نکلا ہے لیکن وہ بڑی مشکل میں پڑجاتا ہے۔ وہ شٹل میں سوار ہو کرخلا میں پہنچ جاتا ہے جہاں اپنی حرکتوں سے ایک نیا طوفان لے آتا ہے۔

فلم کے مختلف کرداروں کے لیے مشہور ہالی ووڈ اداکاروں اور گلوکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اینی میٹڈ فلم آئس ایج کولیژن کورس 22 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں