کراچی : رینجرز نے کراچی میں ان کی چوکیوں پر دستی بم حملوں میں ملّوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کی چوکیوں پر کریکر حملوں میں ملوث ایم کیو ایم عسکری ونگ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،گرفتار ملزمان میں سید احسن عرف ایس پی، عبد اللہ صدیقی عرف پاگل اور اسد اللہ صدیقی شامل ہیں۔
رننجرز حکام کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کی عسکری ونگ کے گرفتار ملزمان نے رینجرز چوکیوں پرکریکرحملوں کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردوں کا گروپ چھ افراد پر مشتمل ہے، ذرائع کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پرگزشتہ ماہ شاہ فیصل کالونی سے تین ملزمان کوگرفتار کیا تھا۔
دوران تفتیش ملزمان نے رینجرز کی مختلف چوکیوں پرحملوں کا اعتراف کیا ہے۔ ان حملوں میں رینجرز کےتین جوان زخمی ہوئےتھے۔
رینجرز کے مطابق ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری،جلاؤ گھیراؤ اورلینڈ گریبنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیاہے۔
ملزمان کے دیگر تین ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 18 مارچ کو کورنگی کراسنگ جبکہ 23 مارچ کو کورنگی نمبر ڈھائی میں رینجرز کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
گرفتار ملزمان نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ حملوں کو عمل میں لانے کیلئے 6 رکنی گروپ تشکیل دیا گیا جس میں ریحان عرف کانہ، ذیشان عرف ٹشو اور سلیمان شامل ہیں۔
گرفتار دہشت گردوں کو رینجرز نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر کے نوے روز کا ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔