جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سی ٹی ڈی سے مقابلہ : دو دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : منگھوپیر میں سی ٹی ڈی سے مقابلہ میں دو ملزمان مارے گئے، گلبار پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ سپر ہائی وے سے ایک بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے منگھوپیر کے علاقے خیرآباد میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی اور سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ میں دوملزمان مارے گئے۔

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کے مزید ساتھی بھی شہر میں موجود ہیں جن کی تلاش کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے گئے افراد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

دوسری جانب گلبہار پولیس نے کارروائی کے بعد اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

بلاول کالونی پولیس نے بھی ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ دوسری جانب سپر ہائی وے پر گلشن معمار تھانے کی حدود سے ایک سات سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملی ہےْ۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے بچی کو ذیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا، بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے.

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں