اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان آج وفاقی کابینہ اور اقتصادی کونسل کے اجلاس کی بعذریعہ ویڈیو لنک صدارت کر کے آئندہ مالی سال 2016-2017 کے لیے وفاقی بجٹ کی منظوری دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان نواز شریف آج کل علاج کے غرض سے لندن میں مقیم ہیں،جہاں ان کے دل کا بائی پاس آپریشن کل بروز منگل ہوگا۔
تاہم ملکی امور کی انجام دہی کے لیے وزیر اعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں وزیر اعظم ٓج شام 5 بجے اپنے پہلی ’’ویڈیولنک صدارت‘‘وفاقی کابینہ کے اجلاس کی کریں گے بعد ازاں وہ ساڑھے 6 بجے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرکے مالی سال 2016-2017کی منظوری دیں گے۔
وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں ’’اوپن ہارٹ سرجری‘‘ کی جائے گی
بجٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 44 کھرب روپے ہوگا،جب کہ مجموعی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار 675 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال کے ترقیاتی بجٹ میں وفاقی کا ترقیاتی بجٹ 800ارب جبکہ صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 875 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق وفاقی بجٹ کی تاریخ بغیر کسی تبدیلی کے 3 جون مقرر ہے،جس کو ممکن بنانے کے لیے ملک کی تاریخ میں پہلی بار بجٹ کی منظوری وزیر اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گے۔
واضع رہے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے سے پہلےبرآمدی شعبے کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں یقین دہانی کرائی تھی کہ بجٹ میں زیرو ریٹنگ کو دوبارہ بحال کیا جائے گا،تاکہ شعبے کو ٹیکس کی رقم کی واپسی کے مسائل کا سامنا نہ ہو۔