ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ہالی وڈ ایکشن فلم ’ایکس مین ۔ ایپوکلپس‘ امریکی باکس آفس پر حکمران

اشتہار

حیرت انگیز

سپر ہیروز کی فلم ’ایکس مین ۔ ایپوکلپس‘ اس ہفتہ امریکی باکس آفس پر چھائی رہی۔ فلم نے 65 ملین ڈالر کا بزنس کیا۔

ہالی وڈ ایکشن فلم ’ایکس مین ۔ ایپوکلپس‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے 65 ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

فلم کی کہانی دیوتا کے گرد گھومتی ہے جو ہزار وں برس بعد زمین پر نیا روپ دھار کر تباہی مچاتا ہے لیکن پھر اس کا مقابلہ غیر معمولی طاقتوں اور صلاحیتوں کے مالک سپر ہیروز سے ہوتا ہے۔

باکس آفس پر دوسرے نمبر پر والٹ ڈزنی فلمز کی ’ایلس تھرو دا لکنگ گلاس رہی‘ جس نے 28 ملین ڈالر کمائے۔ اینی میٹڈ فلم ’اینگری برڈز‘ اس ہفتے 19 ملین ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں