جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن : اراکین صوبائی ا سمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں، شہباز شریف پچیس کروڑ پچپن لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ اس کے علاوہ  وزیراعلیٰ پنجاب لندن میں بھی چودہ کروڑ مالیت کے اثاثے رکھتےہیں۔

تفصییلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی ا سمبلیوں کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 25 کروڑ 55 لاکھ کے اثاثوں کے ساتھ سر فیرست ہیں۔

ان کے لندن میں چودہ کروڑ مالیت کے اثاثے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی پہلی اہلیہ نصرت شہباز کے اثاثے 27 کروڑ 72 لاکھ جبکہ دوسری اہلیہ تہمینہ درانی کے صرف 91 لاکھ 70 ہزار کے اثاثے ظاہر کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے پاس 2 کروڑ 17 لاکھ سے زائد کے اثاثے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک 27 کروڑ 53 لاکھ اثاثوں کے مالک ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے بھی گوشواروں میں 11 کروڑ 15 لاکھ کے اثاثے ظاہر کئے ہیں، پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ5 کروڑ 5 لاکھ کے مالک ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے پاس 65 کروڑ 15 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں۔ مونس الہٰی نے بیرون ملک کوئی اثاثے ظاہر نہیں کیے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں