تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

کیلیفورنیا یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

واشنگٹن: امریکی کیلیفورنیا یونیوسٹی کے انجینیئرنگ شعبے کی عمارت میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی یو نیورسٹی کے شعبہ انجینئرنگ میں نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کا گھیراؤکر کے کیمپس میں موجود لوگوں کو یونیورسٹی کیمپس کے محفوظ جگہ منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے

دوسری طرف یونیورسٹی کے اکثر طلباء نے یونیورسٹی کی لائبریری میں پناہ لے رکھی ہے،جب کہ کلاس روم میں موجود طلبہ نے خود کو کلاس روم میں بند کررکھا ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے سیاہ رنگ کی جیکٹ پہن رکھی ہے،اور ابھی بھی کیمپس میں موجود ہے،تاحال حملہ آور کا مقصد معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

یونیورسٹی میں پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے کہ جب کہ ایمبولینس اور ریسکیو ادارے کسی ناخوشگوار حادثے کی صورت میں فوری خدمات دینے کے لیے موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -