ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

ماہرین نے خوفناک خواب کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ہانگ کانگ کی یونیورسٹی ’’شوئی یان‘‘ میں لوگوں کو برے، خوفناک خواب نظر آنے کی وجوہات کے حوالے سے طبی تحقیق کی گئی ہے۔

تحقیق کے مطابق جو لوگ الٹی (بائیں) کروٹ سوتے ہیں اُن کو خوفناک خواب آنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، اس کے برعکس سیدھی کروٹ سونے والے افراد پرسکون نیند سوتے ہیں۔

تحقیق کے دوران بائیں کروٹ سے سونے والے 40 فیصد افراد نے اعتراف کیا ہےکہ انہیں پریشان کُن اور خوفناک خوابوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ تقریباً 15 فیصد افراد نے دائیں کروٹ سونے والوں نے پرسکون نیند کا دعویٰ کیا ہے جبکہ  سیدھے (چت) لیٹنے والے افراد نے بھی اچھے خواب دیکھنے کی بات کی ہے۔

- Advertisement -

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سیدھی کروٹ سونے والے افراد کا کہنا تھا کہ نیند کے دوران انہیں خوشگوار خواب آتے ہیں، ماہرین کے مطابق اس کی وجہ تحفظ ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ نیند کے دوران انسانی دماغ بیرونی دنیا سے کافی حد تک لاتعلق ہوجاتا ہے اور وہ خواب کے ذریعے اپنے گرد کے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس تحقیق کے ذریعے خوابوں کے تجربات کے حوالے سے شواہد ملتے ہیں، خاص طور پر اس بارے میں کہ نیند کے دوران جسمانی پوزیشن کس طرح اثر انداز ہوتی ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل ڈریمنگ میں شائع ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں