ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

کچھ لوگ پاناما معاملہ شورشرابے میں گم کرنا چاہتے ہیں، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز پر اتفاق نہ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

لاہور میں رمضان فوڈپیکج کی تقسیم پرخطاب کرتے ہوئےامیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پانامالیکس کے بعد کرپٹ اشرافیہ کا چہرہ کھل کر سامنے آگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے متعلق ٹی او آرز پر حکومت کا رویہ درست نہیں ہے۔سراج الحق نے ملک سے فوری طور پر کرپشن کے خاتمے اور تمام ذمے داروں کو کٹہرے میں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ دنیا بھر میں کرسمس سمیت دیگر مذہبی تہواروں کی مناسبت سے اشیائے خورونوش میں کمی کردی جاتی ہے۔ لیکن ہمارے یہاں ماہ مقدس کی آمد سے قبل ہی ہوش ربا اضافہ کردیا جاتاہے۔غریب لوگوں کو قطاروں میں لگ کر آٹا لینا پڑتا ہے۔ حالانکہ یہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ مستحق خاندانوں کی کفالت کرے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق لاہور میں رمضان المبارک کے حوالے سے فوڈ پیکٹ بھی تقسیم کئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں