دیر: نادرا نے دیر کے رہائشی باراک حسین کو باراک اوباما بنادیا، امریکی صدر کا نام ملنے پر شہری مشکل میں پڑگیا۔
تفصیلات کے مطابق نادرا نے دیر کے باراک حسین کو امریکی صدر باراک اوباما بنادیا، اے آر وائی نیوز نے باراک اوباماکے نام والا شناختی کارڈ حاصل کرلیا۔
باراک حسین کا کہنا ہے نادرا کے کارنامے نے اسے مشکل میں ڈال دیا، گاؤں تو گاؤں سرکاری دستاویزات میں بھی باراک حسین کی جگہ باراک اوبامہ لکھا ہے، باراک حسین نے نادرا سے اپنی غلطی کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شناختی کارڈ کی تصدیق کرانے کا حکم جاری کیا تھا اور نادرا کو ہدایت کی تھی کہ شناختی کارڈ کو تصدیق کرنے کا عمل چھ ماہ مکمل کیا جائے ۔
چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ کیا عوام شناختی کارڈ کے لیے قطاروں میں کھڑی ہورہی ہے جو مجھ پر تنقید کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو قطاروں میں کھڑا نہیں کیا جائے گا۔
NADRA gives Dir’s resident name of US President… by arynews