اشتہار

کولن نامی طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا : کولن نامی طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا، طوفانی بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ جبکہ ٹیکساس میں بھی سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔

کولن طوفان نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچادی، متعدد علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ فلوریڈا کی کئی کاونٹیز میں موسلادھار بارش اور سیلاب کے باعث سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں اور معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔

ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، فلوریڈا کے گورنر نے چونسٹھ میں سے چونتیس کاونٹیز میں ایمرجنسی نافذ کرکے بحالی کے اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ٹیکساس میں سیلاب کے باعث کئی علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، طوفانی بارشوں سے درجنوں گھروں کو شدید نقصان پہنچا، سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

گزشتہ روز آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں شدید سمندری طوفان سے تین افراد ہلاک اور درجنوں افراد لاپتہ ہے، وسطی فرانس میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے معمولات زندگی درہم بر ہم کر دیئے ہیں، دارالحکومت پیرس میں بھی سیلابی پانی نے تباہی مچائی، سیلاب کی وجہ سے پونے دو لاکھ شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے جبکہ تیرہ ہزار گھروں کو بجلی کی سہولت میسر نہیں ۔ فرانس نے مزید بارشوں کے پیش نظر بیس سے زائد علاقوں میں الرٹ جاری کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں