ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

بجلی کی طویل بندش، وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری سندھ کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ماہ صیام شروع ہوتے ہی عوام کو غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لوڈ شیڈنگ کے خلاف لیاقت آباد کے مکینوں نے سخت احتجاج کیا اور ٹائر نذر آتش کر کے سڑک کو بند کردیا۔

اس احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سیکریٹری سندھ سے رابطہ کر کے لوڈ شیڈنگ کو دور کرنے کے لیے چیف سیکریٹری کو کے الیکٹرک انتظامیہ سے اجلاس طلب کرنے کی ہدایات کیں۔

مزید پڑھیں : کراچی: بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان، لیاقت آباد میں احتجاج

 وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں عوام کو بلا جواز تنگ نہ کیا جائے اور لوڈ شیڈنگ کو ہرصورت کم کیا جائے، انہوں نے کے الیکٹرک سے درخواست کی کہ افطار اور سحری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کسی صورت نہ کی جائے۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، حکومت بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں